وینکیا نائیڈو کی طبی ملازمین کی ستائش

   

نئی دہلی ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم ریڈ کراس دن کے موقع پر تمام طبی اہلکاروں کی ستائش کی ۔مسٹر نائیڈو نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ اس وبا کے دور میں انڈین ریڈ کراس سے وابستہ تمام طبی اہلکاروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا ‘‘عالمی یوم ریڈ کراس کے موقع پر میں پوری دنیا میں میڈیکل شعبے سے وابستہ ڈاکٹروں ، طبی عملے ، رضاکارانہ تنظیموں اورسماجی تنظیموں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔