’ویوز کے چکر میں‘ طیارہ تباہ کرنے والےیوٹیوبر کو 20 سال قید کا سامنا

   

واشنگٹن: فالوورز اور ویوز کے چکر میں اپنے طیارے کو تباہ کرنے والے ایک امریکی یوٹیوبر کو 20 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ نومبر 2021 میں 29 برس کے یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے زیادہ ویوز کے حصول کیلئے اپنے طیارے کو کیلیفورنیا میں گرا کر تباہ کر دیا تھا۔یہ ویڈیو تقریباً 30 لاکھ لوگوں نے دیکھی تھی جس کا موضوع تھا کہ ’میں نے اپنے طیارے کو تباہ کر دیا۔‘ڈرامائی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیکب سنگل ایجن طیارے سے چلانگ لگاتے ہوئے سیلفی سٹک ہاتھ میں لیے لاس پیڈریس نیشنل فارسٹ میں پیراشوٹ کے ذریعے اتر رہے ہیں۔