نئی دہلی : اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون وائی 73 ہندوستانی مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے , جس کی قیمت 20،990 روپے ہے ۔کمپنی نے آج یہاں بتایا کہ اس کی نئی برانڈ کی آئکن اداکارہ سارہ علی خان نے اس اسمارٹ فون کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسکرین کا سائز 6.44 انچ کے ساتھ لانچ کیا ہے ۔ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم پر مبنی اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 95 پروسیسر ہے ۔کمپنی نے بتایا کہ اس اسمارٹ فون میں 16 میگھا پکسل کا فرنٹ کیمرا اور 6 میگھا پکسل کا ریئر کیمرا ہے جس کے ساتھ دو ایم پی کے دو دیگر کیمرے ہیں۔ اس طرح ایک ٹرپل ریئر کیمرا ہے ۔