ممبئ : مہاراشٹرا کے شہر میں مقیم کشمیری طلباء کی تنظیم کے اشتراک سے ‘کشمیر پالیسی اور لائحہ عمل گروپ’ کی جانب سے صدر نشین، اشوک بھان کی رہنمائی میں گزشتہ کل پونا میں منعقدہ ایک وینبار میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے نامور شخصیات اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء نے اظہار خیال کیا ۔ اور کشمیر پالیسی اور حکومتی اقدامات کے ضمن میں اپنے نظریات پیش کیے ۔ویبنار کے ابتداء میں اشوک بھان نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ کشمیر پالیسی کے ذریعے سے لوگوں کے دلوں کو جیتنے کو کوشش کی گئی ہے ۔