سری نگر: پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر ڈاکٹر سائمہ رشید نے کورونا ویکسین کے بارے میں پھیلائی جا رہی افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین ہی کورونا کے خلاف لڑنے کا واحد ہتھیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین لگوانے سے ہی ہم محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔ان کا پیغام میں کہنا تھا: ‘ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ویکسین ہی بچاؤ ہے ، اس بیماری کے خلاف لڑنے کا یہی ہتھیار ہے ‘۔ڈاکٹر سائمہ رشید نے کہا کہ اگر ہم یہ ویکسین لگوائیں گے تو ہم اس بیماری سے بچ سکتے ہیں کیونکہ اس کے لگوانے سے بیماری کی شدت کم ہو جاتی ہے ۔