ویکسینیشن کے معاملے میں کمل ناتھ نے خبردار کیا

   

بھوپال: سابق چیف منسٹرمدھیہ پردیش کمل ناتھ نے آج دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین ماہ میں پوری ریاست کا ویکسینیشن نہیں ہوا تو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔ کمل ناتھ نے سلسلہ وار ٹویٹ میں یہ بات کی ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے ‘جو مجرمانہ جعل سازی مدھیہ پردیش حکومت نے لاکھوں اموات کے اعداد و شمار چھپانے میں کی ہے ، ویسی ہی دھاندلی ویکسینیشن میں بھی کی جا رہی ہے ۔ اگر تین ماہ کے اندر پوری ریاست کا ویکسینیشن نہیں ہوا تو تیسری لہر سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔