ویگنر سے متعلق دعوے غیرحقیقی : بیلاروس

   

لتھوانیا : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے، ملک میں موجود ویگنر جنگجووں کی پولینڈ۔لتھوانیا سرحد پر واقع سوالکی گزرگاہ کی طرف تعیناتی کے، دعووں کی تردید کی ہے۔بیلٹا خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوکا شینکو نے کہا ہے کہ مغربی سیاست دانوں کو اندیشہ ہے کہ کہیں ویگنر جنگجو سوالکی گزرگاہ پر قبضے کا منصوبہ نہ رکھتے ہوں۔ سوالکی گزرگاہ بیلاروس میں نہیں ہے۔ ہم اس گزرگاہ کی طرف یا اس گزرگاہ کے علاقے کی طرف نہیں بڑھ رہے۔ ہزار سالوں سے ہم اس کی ضرورت محسوس نہیں کر رہے۔ بہتر ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے”۔صدر لْوکا شینکو نے یہ بھی کہا ہے کہ “ہم بیلا روس کی فوجی یونٹوں کو اپنی زمین پر اور اپنی مرضی کے مطابق متعین کریں گے۔ ویگنر جنگجووں نے اپنے تجربات کی بنیاد پر اور اپنے پلان کے اندر ایک دفاعی حکمت عملی تشکیل دی ہے اور اس وقت بلا معاوضہ شکل میں بیلاروس کی فوج کو اپنے تجربات سے مستفید کر رہے ہیں “۔