ٹائیر کے گودام میں آتشزدگی ، علاقہ میں سنسنی

   

حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) مادھاپور علاقہ میں واقع ایک ٹائر کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رہائشی علاقہ میں واقع ایک ٹائر کے گودام میں آج دوپہر اچانک آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ وہاں کے مقامی افراد نے اس سلسلہ میں پولیس کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں فائر انجن عملہ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ اتوار کو ٹائر کا گودام بند ہونے کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ مالی نقصان کا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا گیا ہے ۔ پولیس مادھا پور نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔