ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے 10 منٹ طویل تعارفی مناظر

   

ممبئی۔ ہدایتکار منیش شرما نے کہا ہے کہ سوپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی ایکشن فلم ٹائیگر 3 میں بہترین ایکشن، اسٹنٹ، گرفت اور اثرات کے ساتھ 10 منٹ کے تعارفی مناظر ہیں جس میں ایکشن مناظرکے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ منیش شرما نے کہا سلمان خان نے ہمیں لاتعداد یادگار تعارفی سلسلے دیے ہیں، یہ ان شاندار لمحات میں سے ایک ہے جس کا سلمان کے پرستار اور ہندی فلموں کے شائقین انتظار کرتے ہیں۔ پچھلی فلموں میں ٹائیگر کے طور پر ان کی انٹری بہت حیران کن تھی! لہذا، یہ ضروری تھا کہ ہم نے کچھ منفرد، سلمان خان کے انداز کے مطابق پیش کریںاور پھر ٹائیگر 3 میں ان کی انٹری کے لیے ایک ایکشن منظرکے طور پر شاندار تعارف پیش کریں ۔ باصلاحیت اور پرجوش ذہنوں کا ایک گروپ ہے ، ہمارے کچھ بہترین ایکشن، اسٹنٹ، گرفت اور اثرات کے حامل لوگ 10 منٹ کا بلاک تیار کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے جو ٹائیگر کے داخلے کے ساتھ انصاف کرتا ہے۔ یہ تعارفی ترتیب فلم کی ایک خاص بات ہے اور جس میں ایک دلچسپ ایکشن سیکوئنس شامل ہے جو بھائی کے مداحوں کو بالکل یاد دلاتا ہے کہ ٹائیگرکتنا پراثر ہے۔منیش نے مزید کہا: اتوارکو اس سلسلے پر ناظرین کا ردعمل دیکھنا بہت پرجوش ہونے والا ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ جب سلمان خان اسکرین پر آتے ہیں تو مداح کتنا گرجتے اور سیٹیاں بجاتے ہیں اور میں ان کے ساتھ جشن منانے کا انتظارکررہا ہوں جب ٹائیگر3 شروع ہوگی۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہٹائیگر 3 اس اتوار کو ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔