حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : حیدرآباد کے مسلمہ ٹاس سنٹرس پر ٹاس ایس ایس سی ، انٹر داخلہ کی آخری تاریخ 6 دسمبر 2021 تک قطعی توسیع کی گئی ہے ۔ صرف حکومت کی فیس ایس ایس سی 1400 روپئے ، امتحان فیس فی پیپر 100 روپئے ، انٹر فیس 1700 روپئے ( جرمانہ کے ساتھ ) ، امتحان فیس 150 روپئے فی پیپر مقرر ہے ۔ ایس ایس سی کے لیے ٹی سی ، پیدائش کا صداقت نامہ ، 2 عدد فوٹوز اور آدھار کارڈ جب کہ انٹر میڈیٹ کے لیے 2 فوٹوز ، آدھار کارڈ ، ایس ایس سی کامیاب میمو کی زیراکس کے ساتھ 5 دسمبر سے پہلے داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم ایس مشن اسکول حسن نگر فون 9346441237 پر ربط کریں ۔۔