حیدرآباد28مئی(یواین آئی) ٹالی ووڈ اداکارشروانند سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ کل شب جوبلی ہلزفلم نگر علاقہ میں پیش آیا جب انہوں نے کار کا توازن کھودیا اور یہ کار، روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ حادثہ کے بعد اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے کارکووہاں سے ہٹاکر ٹریفک بحال کیا۔