ٹامل میگزین نکیرن کیخلاف کیس میں حکم التواء

   

نئی دہلی ۔12 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج ٹامل میگزین نکیرن اور اُس کے ایڈیٹر کی جانب سے عرضی سے متعلق مدراس ہائیکورٹ کی کارروائی پر حکم التواء جاری کردیا ۔ یہ کیس نکیرن اور ا یڈیٹر کے خلاف گورنر ٹاملناڈو بنواری لال پروہت کی مبینہ تضحیک والے آرٹیکلس کی اشاعت سے متعلق ہے ۔ حکومت ٹاملناڈو نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے اس کیس میں میگزین اور ایڈیٹر کی جانب سے عرضی پر ٹرائیل کورٹ کی کارروائی کو روکنے کی غلطی کی ۔ جسٹس ایس اے نظیر اور جسٹس سبھاش ریڈی کی بنچ نے عرضی کا جائزہ لینے سے اتفاق کیا ۔