چینائی : ٹاملناڈو میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پیر کی صبح کڈالور ضلع کے پنروتی میں میلپٹم پکم میں دو خانگی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس واقعہ میں 5 افراد ہلاک اور 28 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ کڈلور جانے والی بس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس کے فوراً بعد یہ بس مخالف سمت سے آنے والی ایک اور بس سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں دونوں گاڑیوں کے اگلے حصے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ حادثہ کی شدت سے کچھ مسافر اپنی نشستوں سے اچھل کر بس کے باہر گر پڑے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نعشیں نکال لیں۔
زخمیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔