چینائی : چیف منسٹر ٹاملناڈو ای کے پلانی سوامی نے کہا ہے کہ جیسے ہی کوویڈ ۔ 19 ویکسین تیار ہوجائے، اِسے ریاست کے عوام کیلئے مفت فراہم کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ تمام لوگوں کو ویکسین کا ٹیکہ لگانے کے مؤثر انتظام کئے جائیں گے۔ٹاملناڈو میں جمعرات کی صبح تک 35,480 فعال کورونا کیس پائے گئے۔ آج ہی بی جے پی نے بہار میں اسمبلی الیکشن کیلئے جاری کردہ اپنے انتخابی منشور میں ہر کسی کیلئے فری کورونا ویکسین کا وعدہ کیا ہے۔
