ٹاملناڈو میں پجاری کا قتل

   

مدورے: تامل ناڈو کے مشہور پنڈت مسنیشور مندر کے ایک پجری کو ہفتہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے مندر کے احاطے میں گھس کر ڈنڈوں اور دیگر ہتھیاروں سے پیٹ پیٹ کر بے رحمانہ قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک پجاری کی شناخت جی متھو راجا کے طور پر ہوئی ہے جو اندھرا کوٹم ہیملیٹ کے رہنے والے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کا ایک گروہ مندر کے احاطے میں داخل ہوا اور انہوں نے پجاری کو ڈنڈوں اور ہتھیاروں سے مسلسل مارنا شروع کردیا جس سے پجاری کی وہیں پر موت ہوگئی۔

خاتون سمیت 10 جواری حراست میں،ایک لاکھ روپے ضبط
موربی : گجرات میں موربی ضلع کے ٹنکارا علاقے میں ایک خاتون سمیت دس جواریوں کو حراست میں لے کر ایک لاکھ روپے سے زیادہ ضبط کئے گئے ہیں۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھتر گاؤں کے ایک کھیت میں بنے مکان پر چھاپہ مارا گیا۔جہاں سے جوا کھیل رہی ایک خاتون سمیت دس لوگوں کو پکڑ لیا گیا۔