چینائی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہیکہ طوفان بروی سرگرم ہورہا ہے۔ خلیجی بنگال کے جنوب مغربی خطہ میں طوفان بروی کی رفتار بڑھ رہی ہے اور یہ آج رات سری لنکا کے ساحل سے گذر کر کیرالا کے چار اضلاع تھرواننتاپورم، کولم ، پتھنامتھی تھا اورالپوزہ میں داخل ہوگا۔ اس لئے یہاں پر ریڈالرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 3 ڈسمبر کو یہ طوفان شدت اختیار کرے گا۔ آج 2:30 بجے دوپہر سری لنکا کے ساحل پر 110 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان بادوباراں کو ریکارڈ کیا گیا۔ یہ طوفان ٹاملناڈو کی طرف بڑھ رہا ہے اور امکان غالب ہیکہ 3 ڈسمبر کی صبح تک اس کی شدت پیدا ہوگی۔ آندھرا کے ساحلی علاقوں میں بھی اس کا اثر دیکھا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کل دوپہر کے بعد طوفان کی رفتار 90 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی اور یہ ٹاملناڈو کے پن بن مقام تک پہنچ جائے گا۔