ٹاٹا ٹرسٹس کو 12,000 کروڑ کے آئی ٹی ڈیمانڈ کا سامنا

   

٭ چھ ٹاٹا ٹرسٹس کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 31 اکٹوبر کو اُن کے استثنا کی منسوخی کے بعد تقریباً 12,000 کروڑ روپئے کا ٹیکس ادا کرنا ہے۔ یہ ٹرسٹ 2015ء میں اپنے رجسٹریشنس ختم کرنے کی درخواست دے چکے تھے لیکن ابھی تک محکمہ انکم ٹیکس سے انھیں کوئی ڈیمانڈ نوٹس وصول نہیں ہوئی تھی۔ چیارٹیبل ٹرسٹ جس کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے ، اسے ماضی کی اپنی استثنائی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔