بارسلونا۔ اسپین میں ہوئی ٹرائی ایتھلیٹ ریس میں برٹش ایتھلیٹ جیمس ٹیگل فنشنگ لائن سے چند قدم پہلے غلط سمت میں چلے گئے، ان کی اس غلطی کے باعث پیچھے سے آنے والے ڈیاگو مینٹریگا آسانی سے فنش لائن عبورکرکے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکتے تھے تاہم انہوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظار کیا اور ٹیگل کو فنش لائن پار کرنے دی۔بارسلونا میں ہوئی ریس میں برٹش ایتھلیٹ جیمس ٹیگل تیسری پوزیشن پر آرہے تھے تاہم فنشنگ لائن سے ذرا پہلے وہ تیزی سے دوڑتے ہوئے غلط سمت میں چلے گئے، ان کے پیچھے آنے والے برٹش رنر مینٹریگا درست سمت میں گئے تاہم اْنہوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور فنشنگ لائن سے پہلے رک گئے،وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جسے بہت سے افراد دیکھ چکے ہیں۔مینٹریگا کا کہنا تھا کہ حریف رنز پوری ریس میں ان سے آگے تھے اس لئے تیسری پوزیشن اْن کا حق تھا۔