ٹرانسپورٹ شعبہ میں سعودائزیشن

   

ریاض ۔ وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 45 ہزار سے زیادہ مخلوعہ جائیدادوں پر سعودی شہریوں کا تقرر کیا جائے گا۔ آئندہ مرحلے میں ٹیکسی ایپلی کیشن کی سعودائزیشن مکمل ہوجائے گی۔ الجاسر نے کہا کہ انہوں نے چار اداروں کے ساتھ اس حوالے سے معاہدے کرلئے ہیں۔الجاسر نے کہا کہ چھ لاکھ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ٹیکسی ایپلی کیشن گائیڈنس پروگرام میں کام کریں گے۔ یہ ہماری کامیابی کا بہت بڑا میدان ہے۔ اس حوالے سے کامیابی کی کہانیاں جلد منظر عام پر آئیں گی۔ الجاسر نے توجہ دلائی کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودائزیشن کا پروگرام منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے۔ اعداد و شمار جمع کرکے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور عمل درآمد کا طریقہ کار متعین کرلیا گیا ہے۔ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اقدامات ہورہے ہیں ۔