واشنگٹن، 13 جون (یو این آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کردیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کے تحت نئی مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو دوبارہ میڈیکل ٹسٹ کرانا ہوگا ۔ امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کیلئے ہے ۔