واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں کے اندر امریکہ میں درآمد ہونے والی دوا سازی کی مصنوعات پر نئے کسٹم ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مقامی دوا ساز صنعت کو فروغ دینا اور بیرونی ممالک پر انحصار کم کرنا ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے، جس کا مقصد ملک کے اندر دوا سازی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس حکم کے تحت امریکی دوا ساز کمپنیوں کو مقامی پیداواری یونٹوں کے قیام کیلئے آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق، ایگزیکٹو آرڈر امریکی محکمہ خوراک و دوا (FDA) کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ مقامی دوا ساز کارخانوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرے۔