واشنگٹن 22مئی (یو این آئی) صحافی کے جہاز سے متعلق سوال پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ غصے میں آگئے اور کیا کہ آپ ایک بہت برے صحافی ہیں۔گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ایک غیر معمولی ملاقات ہوئی، دونوں کی یہ ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاز سے متعلق صحافی کے سوال پر بھپر گئے جس کے بعد انہوں نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو صحافی کا سوال پسند نہ آیا انہوں نے کہا کہ آپ ایک بہت برے صحافی ہیں، آپ کو یہاں سے چلے جانا چاہیے ۔