ٹرمپ مواخذہ کے قابل بھی نہیں : نینسی پلوسی

   

واشنگٹن ،12مارچ(سیاست ڈاٹ کام)اسپیکرامریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کہتی ہیں وہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکن صدر اس قابل ہی نہیں کہ ان کا مواخذہ کیا جائے ۔ مواخذہ ملک کو تقسیم کی طرف لے جاتا ہے ، ہمیں اس حد تک پستی میں نہیں جانا چاہیے ۔اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نے کہا کہ ایوان نمائندگان نے مواخذہ کیا بھی تو سینیٹ سے منظوری ممکن نہیں،بل کلنٹن کا مواخذہ اس کی مثال ہے ،یہ ملک کے لیے تباہ کن تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کسی بھی لحاظ سے صدارت کے لیے موزوںنہیں۔