بان 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کی ایک ہمہ جہتی کمپنی سیمنس Siemens کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جو کئیسر نے ٹوئیٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نسل پرستی اور اخراج کی علامت بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی برس امریکہ میں رہ چکے ہیں ۔ وہاں آزادی تھی ‘ رواداری تھی اور ایک کھلا پن تھا ۔ کئیسر نے یہ ریمارک ایسے وقت کیا جب امریکی صدر نے ڈیموکریٹک پارٹی کی چار قانون سازوں سے کہا کہ وہ جہاں سے آئی ہیں وہاں چلی جائیں۔
