ٹرمپ نے بائیڈن کی اسرائیل کو 2000 پاؤنڈ بم فراہم کرنے پر پابندی ہٹا دی

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2000 پاؤنڈ وزنی بم بھیجنے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ۔بائیڈن نے بموں کی فراہمی پر پابندی لگا دی تھی۔ٹرمپ نے سوشیل میڈیا پر لکھاکہ اب بہت اشیاء بھیجی جا رہی ہیں جن کیلئے اسرائیل نے ادائیگی کی ہے لیکن بائیڈن نے یہ اشیا فراہم نہیں کی ہے۔