ٹرمپ نے شکست کے بعدووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا

   

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعدپنٹگان کوووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکہ کی نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ڈونالڈٹرمپ ہرحال میں امرکا کا دوبارہ صدربننا چاہتے تھے اور اس کے لیے پنٹگان کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔دستاویزات کے مطابق 2020 ء میں انتخابی شکست کے کئی ہفتوں بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک حکم جاری کیا ، جس میں پنٹگان کو ووٹنگ مشینوں کو ضبط کرنے اورمبینہ انتخابی فراڈ کا پتا لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔ صدرٹرمپ اوران کے ساتھیوں نے شکست تسلیم کرنے کے بجائے صدارتی انتخاب کو متنازعہ بنانے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی اوردھاندلی کے الزامات لگائے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کیپٹل ہل پرحملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔