ٹرمپ نے کووڈ ۔19 پر عوام کو گمراہ نہیں کیا:وائٹ ہاؤس

   

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونالڈ کی طرف سے امریکی عوام کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے خطرات کے بارے میں گمراہ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا انہوں نے جان بوجھ کر نہیں کیا۔وہائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری کیلیگ میک نینی نے چہارشنبہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔میک نینی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’کووڈ ۔19 کے بارے میں صدر نے امریکی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں‘‘۔