واشنگٹن 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرائن کے نئے صدر سے اس سال موسم گرما میں یہ درخواست کی تھی کہ وہ سابق امریکی نائب صدر جو بائڈن کے بیٹے کے حوالے سے تحقیقات کریں، جو ایک یوکرائنی گیس کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔ مبینہ طور پر یہ گفتگو ایک ٹیلی فون کال پر ہوئی تھی۔ اس بات کا انکشاف ایک شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا ہے۔ ٹرمپ مخالف سابق امریکی نائب صدر نے اس اسکینڈل پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے صدر ٹرمپ کی جانب سے طاقت و اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیا ہے۔
