ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آگیا

   

واشنگٹن : انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولی میرے دائیں کان کے اوپر کے حصے میں لگی، مجھے فوری طور پر لگا کہ کچھ ہوا ہے تاہم جب بہت زیادہ خون بہا تب مجھے پتا چلا کہ کیا ہوا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں ایسی حرکت ہو سکتی ہے، گولی چلانے والے کے بارے میں اس وقت کچھ معلوم نہیں۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سیکرٹ سروس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا اور ریلی میں ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔