ٹرمپ کو امریکہ، میکسیکو-کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدہ کی امید

   

واشنگٹن، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدے کو لے کر مثبت بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ یہ معاہدہ جلد طئے ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو کہا‘‘مجھے اطلاع ملی ہے کہ معاہدے کو لے کر اچھی پیش رفت ہوئی ہے ۔اس معاہدہ سے تینوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا

چین کا ڈیجیٹل کرنسی
لانچ کرنے کا منصوبہ
بیجنگ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)چین اپنی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سنٹرل بینک نے کچھ شہروں میں ڈیجیٹل کرنسی کو آزمائشی طور پر چلانے کی منظوری دی ہے ، لہذا چین اب ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ عالمی سطح کی مسابقت میں آگے رہنے کا خواہاں ہے۔