ٹرمپ کو سابر متی کا دورہ مناسب نہیں لگا: تشار

   

نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امرکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو سابر متی آشرم کا دورہ کرنا زیادہ مناسب نہیں لگا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آشرم کی وزیٹرس بک میں جو پیام تحریر کیا ہے اس سے ایسا نہیں لگتا کہ انہیں یہ دورہ مناسب لگا ہو ۔ انہوں نے بنیادی طور پر اپنے دوست وزیر اعظم مودی کیلئے شکریہ کا پیام ہی تحریر کیا ہے ۔