تہران 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے آج کہاکہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے تیار ہیں اگر وہ اسلامی جمہوریہ پر عائد تحدیدات برخاست کردے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکان کو وزیر خارجہ امریکہ نے قبل ازیں مسترد کردیا تھا۔ حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں جس کا راست نشریہ کیا گیا ، انکشاف کیاکہ وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت او رسودے بازی کے لئے تیار ہیں اگر امریکہ حقیقت میں ایسا چاہتا ہو۔
