ٹرمپ کی دانست میں کورونا وائرس جلد ختم ہوجائے گا

   

نئی دہلی ۔ 25 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کو جلد ہی قابو میں کرلیا جائے گا کیونکہ چین اس سلسلے میں کافی محنت کررہا ہے ۔ یہاں انڈین سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ مہلک کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لئے تقریباً 2.5 بلین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ چین بہت ہی سنجیدگی سے کام کررہا ہے ۔ ’’میری صدر ژی سے بات ہوئی ۔ اُنھوں نے وائرس پر کنٹرول کے سلسلے میں جاری اقدامات سے واقف کرایا۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسئلہ جلد ہی ختم ہوجائے گا ۔