واشنگٹن۔ 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاوز میں صدر کے خصوصی معالج نے ڈونالڈ ٹرمپ کی سالانہ طبی جانچ کے بعد کہا کہ 72 سالہ صدر کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ صدر کے خصوصی معالج ڈاکٹر شین پی کونلے نے بتایا کہ ٹرمپ کی طبی جانچ کے بعد انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ صدر کی صحت بالکل اچھی ہے اور موصوف چاق و چوبند اور ہشاش بشاش ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ موصوف نہ صرف اپنی صدارتی میعاد کی تکمیل بلکہ اس کے بعد بھی صحت مند رہیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کی طبی جانچ کا سلسلہ چار گھنٹوں تک جاری رہا۔