ٹرمپ کی صدر منگولیا سے 31 جولائی کو ملاقات

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتہ منگولیا کے صدر خلتماگین باتو لگا کے ساتھ ملاقات کر کے دفاعی ، سکیورٹی اور تجارتی معاملات پر بات چیت کریں گے ۔وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو پریس ریلیز جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ 31 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں منگولیا کے صدر خلتماباتولگا کا استقبال کریں گے ۔ اس دوران دونوں لیڈروں کی دفاعی اور سکیورٹی معاملات پر گفت وشنید ہو گی ۔ دونوں لیڈر تجارت ، سرمایہ کاری، خود مختاری اور امن وقانون کے امور پر بات چیت کریں گے ۔