ٹرمپ کے 18 سالہ بیٹے کا سیاست میں داخلہ

   

نیویارک: اپنی کم عمری کے باوجود سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مندوب کے طور پر منتخب ہونے کے بعد سیاست کی دنیا میں داخل ہوگئے ہیں۔پولیٹیکو کے مطابق ٹرمپ مہم کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا کہ بیرن جس کی عمر 18 سال ہے، ملک میں سیاسی عمل میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ ریپبلکن نیشنل کنونشن کے نتائج کی ایک نقل سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی پارٹی نے ٹرمپ کے دیگر بچوں کو بھی منتخب کیا، جن میں ایرک ٹرمپ اپنے وفد کے سربراہ اور ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر، ٹفنی پولیس اور ان کے شوہر مائیکل پولس کو مندوبین کے طور پر منتخب کیا گیا۔تاہم ایوانکا ٹرمپ ڈونالڈ ٹرمپ کے پانچ بچوں میں سے واحد اولاد ہیں جو ان کی انتظامیہ میں سینئر مشیر ہونے کے بعد سیاست سے دور رہی ہیں۔