ٹرمپ کے دورۂ احمدآباد کی تیاریاں ،سخت ترین سیکورٹی

   

’’کیم چھو ٹرمپ‘‘پروگرام میں 1.20لاکھ افراد کی شرکت کا انتظام
احمد آباد۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گجرات دورے کے سلسلے میں کی جانے والی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے درمیان یہاں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کے ‘کیم چھو ٹرمپ’ پروگرام کے لیے مدعو ایک ملین سے زائد حاضرین میں سے ہر کسی کے بارے میں پولیس شدید جانچ پڑتال کر رہی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے آج بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آئندہ 24 فروری کو مسٹر ٹرمپ کا احمد آباد دورہ کسی امریکی صدر کا پہلا گجرات دورہ ہوگا۔ اس دورے کے لیے مجموعی طور پر 11 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار سیکورٹی انتظامات میں تعینات رہیں گے ۔