ٹرمپ کے دیوار کے مطالبہ کی ہندوستانی پولیس آفیسر کے بھائی کی تائید

   

واشنگٹن ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا میں جس ہندوستانی پولیس آفیسر رونیل ’’ران‘‘ سنگھ کو ہلاک کیا گیا تھا جسے بعدازاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی ہیرو قرار دیا تھا، اسکے بھائی ریگی سنگھ نے یو ایس ۔ میکسیکو سرحد پر بلند و بالا اور طویل دیوار تعمیر کئے جانے ٹرمپ کے مطالبہ کی تائید کی تاکہ کسی دیگر خاندان کو ان مشکلات سے نہ گزرنا پڑے جو رونیل سنگھ کی ہلاکت کے بعد اسکے خاندان کو گزرنا پڑا۔