ٹرمپ کے وکیل کو 148 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا

   

واشنگٹن : سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی کو واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت نے148 ملین ڈالر ہر جانے کی سزا سنائی۔ روڈی جولیانی پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاست جارجیا کے انتخابی عملے کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔نیویارک کے سابق میئر جولیانی نے روبی فریمین اور پر 2020 ء کے انتخابات میں دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔