ٹرمپ کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثر تلنگانہ کا شخص قلب پر حملہ سے فوت

,

   

حیدرآباد : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا مداح بی کرشنا ٹرمپ کے کورونا سے متاثر ہونے پر بیحد مایوس ہوگیا تھا۔ وہ نہ تو ٹھیک سے کھانا کھارہا تھا اور نہ کسی کام میں دلچسپی لے رہا تھا۔ اُس کے رشتہ کے بھائی بی ویویک نے بتایا کہ 2016 ء میں اُس نے خواب میں ٹرمپ کو دیکھا تھا جس کے بعد وہ صدر امریکہ کی پوجا کرتا تھا۔ اُس نے اپنے گھر میں ٹرمپ کا قد آدم مجسمہ بھی نصب کر رکھا تھا۔صدر کے کورونا سے متاثر ہونے سے مایوس بی کرشنا قلب پر حملہ سے فوت ہوگیا۔