ٹرمپ ہند۔ پاک مذاکرات کیلئے ضرور کوشش کریں گے :بلاول بھٹو

   

لندن، 11 جون (یو این آئی) پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی بات کے پکے ہیں وہ ضرور کوشش کریں گے ہند۔ پاک مذاکرات ہوں۔پاکستانی وفد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹرمپ نے بار بار کہا ہے کہ امن اور بات چیت ہونی چاہیے ، وہ کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے ، وہ ضرور کوشش کریں گے کہ ہمارے درمیان بات چیت ہو۔بلاول نے دعوی کیا کہ ہندوستان کے پیغامات سے نظر آ رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے امن کے اقدامات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ، پاکستان سمجھتا ہے ڈائیلاگ کے ذریعے تمام ایشوز کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔