ٹرمپ، اہلیہ میلانیا کیساتھ الیکشن سے ایک ماہ قبل گوشہ نشین

,

   

Ferty9 Clinic

امریکی صدر اور شریک حیات کورونا پازیٹیو

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی شریک حیات میلانیا ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ، صدر نے جمعہ کویہ اعلان کیا جبکہ چند ماہ قبل ہی انہوں نے اس عالمی وباء کی اہمیت کو گھٹاکر پیش کیا تھا، حالانکہ اس کے سبب زائد از 205,000 امریکی فوت ہوچکے اور لاکھوں دیگر زیرعلاج ہیں ۔ 74 سالہ ٹرمپ کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کا پس منظر یہ ہیکہ اُن کی اعلیٰ مددگار ہوپ ہکس نے ان کے ہمراہ ایرفورس ون اور مرین ون میں سفر کیا تھا ۔ یہ اسی ہفتے کی بات ہے ۔ جمعرات کی صبح ٹرمپ کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جس میں وہ مثبت پائے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم (اہلیہ میلانیا بھی) فوری گوشہ نشین یا کورنٹائن ہورہے ہیں جس کے ساتھ صحت کی بحالی کا عمل شروع ہوجائے گا ۔ ہم اس مشکل مرحلہ سے پورے عزم کے ساتھ گزرنے تیار ہیں ۔ امریکی صدر کے فزیشین شان کونلی نے بعد ازاں تحریر کیا کہ ٹرمپ اور ان کی شریک حیات دونوں موجودہ طور پر وائیٹ ہاوس کے اندرون الگ تھلگ ہوگئے ہیں ۔ صدر کے ایک مددگار جس نے جمعرات کو دیرگئے ان سے ملاقات کی تھی، اس نے کہا کہ صدر موصوف ظاہر طور پر نارمل دکھائی دیئے اور کورونا وائرس کے کوئی علامات نظر نہیں آرہے تھے ۔ امریکی صدر کے مددگاروں نے کہا کہ ان کی تمام تر سیاسی مصروفیات مستقبل قریب کی مدت کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں ۔ جب وائیٹ ہاؤس کے عہدیداروں کو ہکس کی کورونا علامتوں کا علم ہوا ، تب ٹرمپ اور ان کا قافلہ نیوجرسی کیلئے پرواز کرچکا تھاجہاں انہوں نے فنڈس اکٹھا کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور وہاں خطاب بھی کیا ۔ ٹرمپ اس موقع پر درجنوں دیگر افراد کے ساتھ قریبی ربط میں رہے ۔ جمعرات کو دیر گئے ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھاکہ ان کے اور فرسٹ لیڈی کے ہمراہ منگل کو ہکس نے سفر کیا تھا۔ ریپلکن پارٹی کے دوبارہ نامزد صدارتی امیدوار ٹرمپ 3 نومبرکے الیکشن کیلئے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن سے مقابلہ کررہے ہیں۔