حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں آبادی کے ساتھ ٹریفک میں بھی زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ سڑکوں پر ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے لیے ٹریفک پولیس اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے بڑے بڑے فلائی اوورس ، روڈ ڈیوائیڈرس ، روڈ انڈر پاس اور فٹ اوور بریجس تعمیر کئے جارہے ہیں لیکن عوام ٹریفک قواعد پر عمل کرنے کے بجائے اس کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ بالخصوص ٹو وہیلرس کی جانب سے سڑک کے درمیان رکھی گئی رکاوٹیں کو ہٹا کر تھوڑی سے جگہ سے گاڑیاں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے حادثات پیش آرہے ہیں اور ٹریفک کے بہاؤ میں پیچیدگیاں بھی پیش آرہی ہیں ۔ یہ تصویر ایل بی نگر سے ساگر روڈ کے انڈر پاس کی ہے جہاں کام جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے سڑک کی رکاوٹیں ہٹائی گئی ہیں ۔ دو پہیوں کی گاڑیاں چلانے والے اور پیدل راہ گیر اس میں سے داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں جو خطرہ کو دعوت دینے کے مماثل ہے ۔۔ ن