معظم جاہی مارکٹ کے قریب چھ ہزار سے زائد مقدمات ، عوام کو ٹریفک قواعد پر عمل کو اور سماجی ذمہ داری نبھانے پر زور
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل آوری کے لیے شہریوں پر دباؤ ڈالنے اور انہیں ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کررہی ٹریفک پولیس نے اپنی تین گھنٹوں کی خصوصی کارروائی کا تذکرہ کیا ہے ۔ ٹریفک جام پر توجہ دیتے ہوئے شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے بجائے چالانات پر توجہ دینے کے الزامات اور برہمی کے سامنا کرنے والے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگر شہری قوانین پر عمل کریں اور سماجی ذمہ داری کے تحت اقدام کریں تو ٹریفک پولیس کو جرمانے کرنے کی نوبت نہیں آئے گی ۔ گذشتہ روز شہر کے مصروف ترین چوراہے معظم جاہی مارکٹ پر کی گئی ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم جو تین گھنٹوں تک جاری اس دوران 6 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے ۔ فون پر بات چیت ، دوران سفر ویڈیو اور موبائل دیکھنے ، فون کال نمبر ڈائلنگ میں مشغولیت اور خطرناک طرز عمل اور نقصان دہ سفر ایسی سرگرمیاں جن کے سبب نہ صرف خود کو نقصان بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی خطرہ ثابت ہونا بغیر ہیلمیٹ کے سفر اس کے علاوہ شہریوں کا یہ طرز عمل انہیں قوانین کی کوئی پرواہ نہیں خطرناک رجحان کو جنم دے رہا ہے ۔ اس ایک دن کی کارروائی میں جو مختلف مقامات پر انجام دی گئی 15 ہزار شہری قصور پائے گئے ۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگر 24 گھنٹے نظر رکھی جاتی ہے اور اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے تو ہر گاڑی پر 10 تا 20 جرمانے عائد کئے جاسکتے ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شہر میں ہر دن 20 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔ جن میں زیادہ تر موٹر سیکلیں پائی جاتی ہیں ۔ رانگ سائیڈ اور بغیر ہلمیٹ خطرناک خلاف ورزیوں میں سے ہیں ۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں 90 لاکھ گاڑیاں پائی جاتی ہیں اور 40 لاکھ کی آمد و رفت ہوتی ہیں ۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ 9 ماہ کے عرصے میں 10 بڑی خلاف ورزیاں پیش آتی ہیں جن میں بغیر ہلمیٹ کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف 30,51,145 مقدمات رانگ سائیڈ ڈرائیونگ 4,83,781 اور اسپیڈ 1,94,815 ، سگنل جمپنگ 1,20,265 ، ٹرپل رائیڈنگ 1,33,927 ، سیل فون ڈرائیونگ 76,472 ، ڈرنک اینڈ ڈرئیو 36,130 ، سیٹ بلیٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف 31,108 ، زائد مسافرین 8650 ، کم عمر افراد کی ڈرائیونگ کے خلاف 6976 مقدمات درج کئے گئے ۔۔ ع