ٹریفک کی خلاف ورزی پر سافٹ ویر انجینئر کی شعور بیداری مہم

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ملازمت پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی مصروفیت میں رہتے ہیں اور جب انہیں ویک اینڈ کی چھٹی ملتی ہے تو وہ آرام کرنے یا سیر و تفریح کو ترجیح دیتے ہیں ۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے لوکیندر سنگھ جو ان سب سے الگ ہے ۔ وہ پیشہ کے لحاظ سے سافٹ ویر ملازم ہے اور وہ ویک ینڈ پر آرام کرنے یا سیر و تفریح کے بجائے شہر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بیداری پیدا کر کے ’ حیدرآباد ٹریفک مین ‘ کے نام سے مشہور ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی مقام راجستھان ہے ان کے والد کاروبار کے لیے حیدرآباد آئے تھے اور یہیں پر آباد ہوگئے ۔ جب میں نے 18 سال کی عمر میں ڈرائیونگ اسکول میں داخلہ لیا تو مجھے صرف ڈرائیونگ کے مسائل پر تربیت دی گئی تھی ۔ جس کے بعد مجھے ٹریفک قوانین اور موٹر وہیکل ایکٹ کے بارے میں جاننے کی میری دلچسپی میں اضافہ ہوا ۔ جس کے بعد میں نے روڈ سیفٹی اور بنیادی زندگی کی معاونت کی تربیت حاصل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 1.5 فیصد لوگ ہی ٹریفک قوانین کے بارے میں جانتے ہیں ۔ 2021 میں میں نے حیدرآباد سٹی سیکوریٹی کونسل میں بطور ٹریفک رضاکار شمولیت اختیار کی ۔ ہم نے 15 رکنی ٹیم تیار کی ہے جو تمام لوگ یہیں کام انجام دیتے ہیں ۔ ہم حیدرآباد میں کیمپ لگا کر سیٹ بیلٹ پہننے ، لائن ڈسپلن اور ہارن کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے حیدرآباد پولیس کی جانب سے ٹریفک رضاکار کے طور پر کئی ایوارڈز مل چکے ہیں ۔۔ ش