حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے علحدہ مقامات پر پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نے گذشتہ روز پیش آئے ان ٹرین حادثہ میں ہلاک افراد کی شناخت کرلی ہے ۔ ریلوے پولیس نے نامپلی کے مطابق 23 سالہ ابھیلاش جو طالب علم تھا ۔ کریم نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 28 ڈسمبر کے دن بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا تھا ۔ اور اس کی شناخت آج کرلی گئی ۔ اس طرح ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے بتایا کہ 25 ڈسمبر کے دن پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں ایک ٹرین حادثہ پیش آیا ۔ جس میں ایک شخص پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا ۔ جس کی شناخت 47 سالہ روی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو میرپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔