ٹرین حادثہ میں خاتون کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران فلک نما سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 40 سالہ زہرہ بیگم شیورام پلی اور فلک نما کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے اس خاتون کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔