ٹرین حادثہ، اے پی کی ٹیم اوڈیشہ روانہ:جگن

   

حیدرآباد3 جون (یواین آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اوڈیشہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو افسوسناک قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ریلوے عہدیداروں سے بات کرکے آندھراپردیش کے مہلوکین کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔انہوں نے مہلوکین کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔ چیف منسٹر نے اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے مقام حادثہ پر تین عہدیداروں کی ٹیم روانہ کرنے ہدایت دی ۔ وزیرامرناتھ ریڈی کی قیادت میں تین آئی اے ایس عہدیداروں کی ٹیم مقام حادثہ کیلئے روانہ ہوگی۔انہوں نے اوڈیشہ سے ملنے والے اے پی کے اضلاع میں واقع اسپتالوں کو چوکسی کی ہدایت دی ہے ۔