ٹرین میں سرقہ کرنے والا سارق گرفتار

   

حیدرآباد 25 جنوری (سیاست نیوز) ٹکنالوجی کی مدد سے جی آر پی سکندرآباد نے ٹرین میں سرقہ کرنے والے ایک سارق کو گرفتار کرلیا۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس سکندرآباد کی ٹیم نے ٹرین میں مسافر سے موبائیل فون کا سرقہ کرنے والے 22 سالہ ایس راہول کو گرفتار کرلیا جس نے نرساپور۔ سکندرآباد ٹرین میں سفر کرنے والے سدھو سائی کا فون سرقہ کرلیا۔ جی آر پی نے فوری اس فون کو اینٹی تھیفٹ اپلیکیشن کے ذریعہ کھوج کرلیا اور راہول کو گرفتار کرلیا۔ جی آر پی نے ٹرین مسافرین سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری اس اپلیکیشن سے استفادہ کرنے کیلئے ڈاون لوڈ کریں۔ ع