نئی دہلی: ممبئی ایکسپریس میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے کانسٹیبل نے اپنی خودکار رائفل سے فائرنگ کی جس میں آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3 مسافر مارے گئے تھے۔ اُنہیں میں سے ایک مسافر جے پور اصغر علی بھی تھے، جنہیں چیتن سنگھ نے گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا۔ عالم اسلام کی عظیم دینی و ملی رہنما مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب نے مرحوم اصغر علی کی اہلیہ اور بچوں کے لیے فی الحال 50 ہزار کی فوری مدد بھیجی اور پوری زندگی کے سارے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ جےپور ممبئی ٹرین میں ریلوے پولیس چیتن سنگھ کی گولی سے مارے گئے چار لوگوں میں سے ایک جےپور بھٹہ پستی کے رہنے والے اصغر علی بھی تھے۔ اب اُن کے بیوی اور بچے بے سہارا ہوگئے۔ جس سے آگے کی زندگی مشکل ہو گئی ہے ۔ ایسے معاملات میں کچھ سیاسی پارٹیاں یا کچھ سماجی تنظیمیں وقتی طور پر مالی امداد کرتی ہیں لیکن زندگی بھر کی پریشانیاں اپنی جگہ موجود رہتی ہیں۔ جس وجہ سے اہل خانہ کو بڑی پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔